ڈسکہ:وکیل کا بھائی ، 2خواتین اور 2بچے اغوا

 ڈسکہ:وکیل کا بھائی ، 2خواتین اور 2بچے اغوا

ڈسکہ،موترہ(نامہ نگار)مختلف واقعات میں 5افرادنے وکیل کے بھائی ،شادی شدہ خاتون اور ماں کو2بچوں سمیت اغواکرلیا۔

ڈسکہ کے وکیل احسن کا بھائی عمر ہمراہ علی رضا،زوہیب سمبڑیال روڈ پر ٹی سٹال پر موجودتھے کہ رانا محسن ،نعمان حنیف اور ریحان اغواکرکے محسن کے گھرلے گئے اور برہنہ کرکے تشددکانشانہ بنایا ۔تھانہ موترہ کے علاقہ بھیلو مہار کے ریاض کی بیوی اور2بچوں کو شہزاد اور محسن نے اغوا کر لیا۔تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کے سفیان مسیح کی بیوی کو نامعلوم افرادنے اغواکرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں