زمین کے تنازعات پر فائرنگ،2بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

زمین کے تنازعات پر فائرنگ،2بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )زمین کے مختلف تنازعات پر فائرنگ، دوبھائیوں سمیت تین افراد کو زخمی کردیا گیا۔ تھانہ بیگوالہ کے۔۔

علاقہ میں نوید سمیت4افراد نے سجاد کے ڈیرہ میں گھس کر پہلے اسکے بھائیوں نے عابد علی اور امانت علی کوتشدد کرکے زخمی کیا اور فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں عابد علی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے سجاد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ دریں اثنا تھانہ سمبڑیال کے عالقہ میں زمین کے تنازعہ پر ریاض سمیت تین افراد نے ڈنڈوں اور ہوروں مکوں کے وار کرکے اقبال کو زخمی کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں