حا فظ آباد ڈسٹرکٹ کمپلیکس ، ریسکیو کے دفتر میں پرچم کشائی

حا فظ آباد ڈسٹرکٹ کمپلیکس ، ریسکیو کے دفتر میں پرچم کشائی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)حا فظ آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ریسکیو 1122کے دفتر میں پرچم کشائی کی تقریبات۔۔

منعقدہوئیں جہاں ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے سلامی بھی پیش کی ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ،سی ای او ایجو کیشن وزیر احمد آغا ،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122انجینئرمحمد عدنان نواز،ڈی او سول ڈیفنس عرفان علی ملک،صدر ایپکا رائے حسین علی ،ڈپٹی ڈی او ایجو کیشن امان اﷲ سمیت سرکاری ،ملازمین،اساتذہ اور معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی ، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کادن ہے جس دن پاکستان کے قیام کیلئے قرار داد منظور کی گئی آج ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے قیام پاکستان کیلئے انتھک محنتیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں