انتخابات کا شیڈول منسوخ ہوتے ہی سیاستدانوں کے ڈیرے بند

انتخابات کا شیڈول منسوخ ہوتے ہی سیاستدانوں کے ڈیرے بند

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کا شیڈول منسوخ ہونے کے۔۔

 بعد سیاستدان ڈیروں کو تالے لگاکر غائب ہوگئے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں30اپریل کو ہونیوالے انتخابات کا شیڈول منسوخ کرتے ہوئے پولنگ کی تاریخ 30اکتوبر دی ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن شیڈول منسوخ ہونے کے بعد حلقہ پی پی 42اور حلقہ پی پی 43سے مختلف پارٹیوں سے الیکشن لڑنے کے امیدوار ان راتوں رات اپنے ڈیڑوں کوتالے لگاکر غائب ہوگئے ووٹر جو روزانہ رات کو سیاستدانوں کے ڈیروں پر بیٹھ کر چائے پانی پیتے تھے جب وہ اپنے اپنے حلقے کے سیاستدانوں کے ڈیروں پر گئے تو تالے لگے دیکھ کر مایوس گھروں کو لوٹ آئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں