جی سی ویمن یونیورسٹی کے 17ویں سنڈیکیٹ اجلا س کا انعقاد

 جی سی ویمن یونیورسٹی کے 17ویں سنڈیکیٹ اجلا س کا انعقاد

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نگران وزیر تعلیم منصور قادر ،وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی زیر صدارت یونیورسٹی کے 17 ویں سنڈیکیٹ اجلا س کا انعقاد۔۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے ممبران کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یونیورسٹی کی کامیابیوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریف پیش کیا۔اجلاس میں یونیورسٹی میں پروفیسرو ں اور ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تعیناتی،اکیڈمک کونسل کی تجاویز، سلیکشن بورڈ کے فیصلوں،فنانس اینڈ پلاننگ کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں ،موجودہ کیمپس اور نئے تعمیر شدہ اکیڈ مک بلاک کے ناموں کی منظوری کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی و انتظامی امور پر بحث کی گئی۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے معملات کو مزید بہتر بنانے او ر عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے اراکین کی جانب سے موثر تجاویز پیش کی گئیں ۔اجلاس میں یونیورسٹی میں نئے شعبوں کا قیام اور مستقبل کے دیگر منصوبے بھی زیر بحت لائے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں