الیکشن کمیشن کا انتخابات سے فرار آئین شکنی:امیر العظیم

الیکشن کمیشن کا انتخابات سے فرار آئین شکنی:امیر العظیم

وزیرآباد(نا مہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ آٹے کی لائنوں میں موت بک رہی ہے۔۔

پی ڈی ایم حکومت ملک کیلئے بوجھ بن گئی ہے ، حکومت اور الیکشن کمیشن کا الیکشن سے فرار آئین شکنی ہے ، سیاسی معاملات پر عدالتوں کے بجائے پارلیمنٹ میں مشاورت کی جائے ، الیکشن کمیشن کراچی میں ایماندارانہ انتخابات کرانے میں ناکام ہوا ،عدالت عظمیٰ آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیصلہ دے ، الیکشن کمیشن متنازعہ یونین کونسلز میں الیکشن کالعدم قرار دے ، چیف جسٹس کو درخواست کے ساتھ تمام دھاندلی کے ثبوت بھی دے د ئیے ہیں،الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف پنجاب بھر میں احتجا ج کرینگے ۔وہ وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ۔ اس موقع پرامیدوار قومی اسمبلی ناصر محمود کلیر،امیدوار پی پی51 مشتاق بٹ،امیدوار پی پی52ڈاکٹر عبید اللہ گوہر،صابر حسین بٹ سمیت متعدد ذمہ داران موجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے بے روزگاری غربت عروج پر ہے جبکہ حکمران خوشحال ہیں غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے والے حکمرانوں نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ، اس وقت پاکستان پر 63ہزار ارب کا قرضہ ہے اور ہر پاکستانی 42قسم کے ٹیکس اداکررہا ہے ۔انہوں نے کہا قوم مارشل لا سمیت سب کو آزما چکی ، اب جماعت اسلامی کو موقع دے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں