ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تتلے عالی کے مکینوں کیلئے عذاب

 ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تتلے عالی کے مکینوں کیلئے عذاب

تتلے عالی(نامہ نگار)ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گلیاں،بازار تتلے عالی کے مکینوں کیلئے عذاب بن گئیں۔گٹروں کے ڈھکن غائب ،گٹروں میں گرکر گاڑیاں برباد ہونے لگیں۔۔

 تتلے عالی کو کامونکے ،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،نوشہرہ ورکاں جبکہ موٹر وے اورجی ٹی روڈ سے ملانے والی تمام شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کی آمدورفت صرف10فیصد رہ گئی ہے البتہ ضروری کاموں کیلئے کامونکے ،نوشہرہ ورکاں،ضلعی وڈویژنل ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ شہر کو جانے کیلئے کاروں،موٹر سائیکلوں کو استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔تتلے عالی کے داخلی وخارجی راستوں کی سڑکوں میں جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں جبکہ گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں ، متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت سے بارشی پانی سے اکثر سڑکیں اور بازار جوہڑ کا منظر پیش کرتے رہتے ہیں ۔ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں سے اڑتی دھول مٹی سے مکین وتاجر سانس،ناک،گلہ،آشوب چشم ،خارش ومختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور متعلقہ اداروں سے قصبہ کے داخلی وخارجی راستوں پرروزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنانے اور سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں