سی ای او ہیلتھ کا تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ

سی ای او ہیلتھ کا تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ

پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر حافظ آباد ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا۔۔

جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر اطہر مجید بھی ہمرا ہ تھے ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کے شعبہ ایمر جنسی،ان ڈور ، آؤٹ ڈور ، آپریشن تھیٹر ، ایکسرے روم ، لیبارٹر ی،گائنی وارڈ، ڈینگی وارڈسمیت مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے زیر علاج مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ہسپتال کی صفائی ستھرائی،ادویات کا ریکارڈ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اطہرمجید نے انہیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر انتظامات بارے بریفنگ دی۔سی ای او ہیلتھ کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں اور انکے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوئی سستی ،غفلت یا لاپروائی ہر گز نہ برتی جائے ۔ اس موقع پر سی ای اوہیلتھ نے مختلف مریضوں سے علاج معالجہ اور سہولیات کی دستیابی بارے فیڈ بیک بھی لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں