مفت کے بجائے سستا آٹا سکیم زیادہ موزوں :ارسلان پر ویز

 مفت کے بجائے سستا آٹا سکیم زیادہ موزوں :ارسلان پر ویز

گجرات (سٹی رپورٹر )ڈائریکٹر سلطان فلور ملز چودھری عثمان پرویز سابق وائس چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری ارسلان پرویزنے کہا ہے کہ مفت۔۔

 آٹے کی تقسیم کے بجائے سستا آٹا سکیم زیادہ موزوں ہو سکتی ہے ، پچھلے سال فلور ملز کو گندم خریدنے دی جاتی تو آج بحرانی کیفیت نہ ہوتی، عوام کو قطاروں میں لگ کر آٹا خریدنے کی نوبت نہ آتی ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان’راجن پور میں لاکھوں ایکڑ رقبہ تھل کینال سے سیراب کر کے گندم کی کاشت سے ملک بھر کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں ، مشرف دور میں تھل کینال پر کام بھی شروع ہوا مگر نہ جانے کیوں پھراسے روک دیا گیا ، حکومت کو چاہیے تھل کینال کا منصوبہ مکمل کر کے اس رقبہ پر گندم کی کاشت کی جائے جس سے نہ صرف ملک گندم امپورٹ کرنے سے آزاد ہو جائے گا وہاں گندم ایکسپورٹ کیلئے وافر مقدار میں مل سکے گی انہوں نے کہا کہ گجرات میں روزانہ ایک لاکھ تھیلے آٹے کی ضرورت ہے ، انتظامیہ کی طرف سے صرف 23ہزار کاکوٹہ فراہم کیا جا رہا ہے 77فیصدکوٹہ شارٹ ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہو رہی ہے ، کوٹہ نہ بڑھایا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں