حافظ آباد:انتظامیہ آٹا تقسیم کرنے لگی،دفاتر میں کام ٹھپ،صفائی ستھرائی کا نظام بھی متاثر

حافظ آباد:انتظامیہ آٹا تقسیم کرنے لگی،دفاتر میں کام ٹھپ،صفائی ستھرائی کا نظام بھی متاثر

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کے افسروں کی آٹا پوائنٹس پر مصروفیت کی وجہ سے دفاتر میں کام ٹھپ ہوکررہ گیا۔۔

جبکہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی متاثر ہونے لگا۔ حکومت کی جانب سے مفت آٹا کی تقسیم کے بعد ضلعی انتظامیہ کے تمام افسر ٹرکنگ پوائنٹس کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں ، تحصیلدار کے اپنے دفتر میں نہ بیٹھنے سے رجسٹریاں اور انتقال کرانے والوں کو بھی پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، دوسری جانب وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے اچانک دورہ کے پیش نظر میونسپل کمیٹی کے خاکروب گلی محلوں سے غائب ہوکر آٹا پوائنٹس کے اردگرد صفائی ستھرائی میں مصروف ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے گلی کوچوں میں کوڑاکرکٹ کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی تقسیم کی وجہ سے ضلع میں تمام کام ٹھپ کر دئیے ہیں،آٹاتقسیم کے علاوہ دوسرے کاموں پربھی توجہ جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں