کونسل فار کٹلری اینڈ سرجیکل انسٹرومنٹس کا نام تبدیل

کونسل فار کٹلری اینڈ سرجیکل انسٹرومنٹس کا نام تبدیل

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزارت صنعت و تجارت کی سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کے تحت بنائی گئی کونسل فار کٹلری اینڈ سرجیکل انسٹرومنٹس کا نام۔۔

تبدیل کر کے کونسل فار سرجیکل انسٹرومنٹس رکھ دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کیمطابق کونسل حکومت کے جاری کردہ ٹرمزآف ریفرنس کے مطابق کا م کریگی، کونسل سرجیکل اور کٹلری کے شعبے کی ترقی اور فروغ کیلئے پالیسی مرتب کرکے حکومت کی معاونت کرے گی جس میں سپلائی چین کیساتھ مارکیٹنگ، تجارتی سہولیات اوردنیا بھر میں نئی منڈیوں کی تلاش اور ان تک رسائی کی تجاویزشامل ہیں، کونسل مشورے کیلئے وفاقی وزارتوں، صوبائی محکموں اور دیگر اداروں سے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر منتخب کرسکتی ہے ۔ کونسل 15ممبران پر مشتمل ہوگی اورعلاقائی دفتر سیکرٹریٹ کا درجہ رکھے گا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ کونسل کی نمائندگی سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا سابق چیئرمین ہوگا جبکہ ممبران میں مبشرواحد، عامر اسلم، قیصر شبیر، ریحان ریاض، بلال امین، زبیر بابر، نعمان افضل، جہانگیر باجوہ، ایسوسی پروفیسر نسٹ اسلام آباد ڈاکٹر مرتضی ٰنجابت علی، ایسوسی پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق، نمائندہ منسٹری آف انڈسٹری، نمائندہ منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈائریکٹر جنرل ٹی ڈی اے پی اورسیکرٹریٹ سیکرٹری شامل ہیں۔ سرپرست اعلی سرجیکل ایسوسی ایشن سیالکوٹ جہانگیر باجوہ نے میڈیا کو بتایا کہ کونسل کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن منسٹری آف کامرس جاری کرے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں