چیف سیکرٹری کا گوجرانوالہ،گجرات،منڈی بہائوالدین میں آٹا مراکز کادورہ،ٹرکنگ پوائنٹس پر عملہ بڑھانے کا حکم

چیف سیکرٹری کا گوجرانوالہ،گجرات،منڈی بہائوالدین میں آٹا مراکز کادورہ،ٹرکنگ پوائنٹس پر عملہ بڑھانے کا حکم

منڈی بہائوالدین،گوجرانوالہ(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری زاہداخترزمان پنجاب نے گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور مفت آٹا فراہمی کے۔۔

مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے آٹے کے حصول کیلئے آئے لوگوں سے سہولیات بارے استفسار کیا اور شکایات کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے ،چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی تقسیم حکومت کا بڑا اقدام ہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا پوائنٹس پر نظم وضبط برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اوررش سے بچنے کیلئے آٹے کی فراہمی کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے ، نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے شہری انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوں نے ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا تقسیم کرنیوالے عملہ کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کئے ،چیف سیکرٹری نے کہا کہ مراکز پر شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ آٹا فراہم کیا جارہا ہے ، آٹا کی تقسیم پورا رمضان جاری رہے گی، لوگ تینوں تھیلے آرام سے حاصل کر سکتے ہیں، آٹا کے معیار اور وزن پرسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے منڈی بہاؤالدین تا سرائے عالمگیر زیر تکمیل روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں