نوشہرہ ورکاں:ذخیرہ شدہ گندم کی 7425بوریاں برآمد

نوشہرہ ورکاں:ذخیرہ شدہ گندم کی 7425بوریاں برآمد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں نوید حیدر نے 7 ہزار4 سو 25سے زائدذخیرہ شدہ گندم کی بوریاں برآمد کر لیں۔

محکمہ ریونیو، محکمہ خوراک اور پولیس کی نفری بھی ساتھ تھی، برآمد شدہ گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے الشوق فلور ملز، مختلف گوداموں،ڈیروں پر چھاپے مار کارروائیاں کیں اور ذخیرہ کی گئی 7ہزار4سو25 بوری گندم برآمد کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں