پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کے زیراہتمام پاک فوج زندہ بادریلی

پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کے زیراہتمام پاک فوج زندہ بادریلی

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا) پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کے زیراہتمام ،امیدوار ایم پی اے ندیم اصغر کائرہ کی زیرقیادت پاک فوج زندہ بادریلی نکالی گئی ،ریلی کاآغازصدیق منزل کیمپنگ گراؤنڈ سے ہوا۔

 شرکاء نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کے شہداء کی تصاویرنمایاں تھیں ، شرکاء پاک فوج زندہ باد ،آئی ایس آئی زندہ باد ،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے ،ریلوے سٹیشن چوک پہنچ کر ریلی جلسہ کاروپ دھارگئی ،شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم کھاریاں وامیدوار ایم پی اے ندیم اصغر کائرہ نے کہاکہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے 9مئی کو پاک آرمی کی تنصیبات پرحملہ نہیں کیابلکہ 25کروڑ عوام کی آزادی پر حملہ کیاگیا، آج دوسرے ممالک باتیں کررہے ہیں کہ پاکستان میں حساس اداروں کے دفاتر محفوظ نہیں ہیں تو ایٹمی اثاثے کیسے محفوظ ہونگے ، پیپلزپارٹی آج بھی ذوالفقارعلی بھٹو کی شہادت کو عدالتی قتل کہتی ہے لیکن ہم نے عدالتوں پر حملے نہیں کئے ، بی بی محترمہ بینظیر کی شہادت پر بھٹو خاندان کے چاہنے والے شدید غم وغصہ میں تھے لیکن ہماری قیادت نے ‘‘ پاکستان کھپے ’’ کانعرہ لگاکر پاکستان کو بچایا، اداروں پر حملے کرنے والا عمران نیازی اب عدالتوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں