تتلے عالی:در خت کا ٹنے سے روکنے پر کلہاڑیوں سے حملہ ،2 افراد شدید زخمی

تتلے عالی:در خت کا ٹنے  سے روکنے پر کلہاڑیوں سے  حملہ ،2 افراد شدید زخمی

تتلے عالی(نامہ نگار )درختوں کی کٹائی سے روکنے پر ملزموں نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کرکے زمیندار سمیت 2 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔

نواحی علاقہ سادھو گورائیہ میں عمران،محبوب، عرفان، آکاش وغیرہ 10 افراد عبدالودود نامی زمیندا کے کھیتوں میں 25سال پرانے درختوں کو کاٹ رہے تھے ،عبدالودود نے روکا تو ملزموں نے کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا ،جس سے عبد الودود اور چھڑانے کی کو شش میں منصور بھی زخمی ہو گیا ،ملزم فرار ہو گئے ، زخمیوں کو نوشہرہ ورکاں ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں