منڈیکی گورائیہ میں ن لیگ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان ریلی

منڈیکی گورائیہ میں ن لیگ کے  زیر اہتمام استحکام پاکستان ریلی

منڈیکی گورائیہ ،ڈسکہ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار) ڈسکہ کے نواحی قصبہ منڈیکی گورائیہ میں استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

قیادت مسلم لیگ ن کے سابق اراکین اسمبلی چودھری جمیل اشرف، نویداشرف ، محسن اشرف ودیگر نے کی ،ریلی کاآغازبھلووالی چوک سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی منڈیکی گورائیہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ، شرکا نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد اورمیاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے ۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چودھری جمیل اشرف نے 9مئی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہے اور ملک ہے تو ہم ہیں پاک فوج ہمارا فخر ہے شرپسند عناصر نے پاک فوج کو کزور کرنے کی کوشش کی مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں