سیف سٹی منصوبے کے تحت کیمروں کی تنصیب کاآغاز
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو شہر میں سیف سٹی منصوبے کے تحت کیمروں کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، مختلف مقامات پر کھمبے کئی ماہ قبل نصب کیے جا چکے تھے۔۔۔
جبکہ اب ان کھمبوں پر جدید سیف سٹی کیمرے لگانے کاعملی کام شروع ہو گیا ہے ، سیف سٹی کیمروں کی تنصیب سے شہر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہونے کی توقع ہے اور جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔بتایا گیا ہے کہ کیمروں کے ذریعے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اہم چوکوں اور مصروف مقامات کی نگرانی کی جائے گی جس سے مشکوک سرگرمیوں پرفوری نظررکھی جا سکے گی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ کوٹ ادو کے لیے ایک اہم اقدام ہے جس سے نہ صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ عوام خود کو زیادہ محفوظ محسوس کریں گے ۔متعلقہ حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعدمانیٹرنگ کا مربوط نظام فعال کیا جائے گا جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔