حافظ آباد :ڈینگی کا پہلامریض ،ہسپتال میں سہولیات ناکافی

حافظ آباد :ڈینگی کا پہلامریض ،ہسپتال میں سہولیات ناکافی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)حافظ آباد میں ڈینگی کا پہلامریض رپورٹ ہوا ہے ۔ڈی ایچ کیوہسپتال میں قائم ڈینگی وارڈ میں پچھلے سال بیڈ ز پر لگائی گئی۔۔۔

 مچھردانیاں غائب ہو گئیں ۔ ادویات کا بھی خاطرخواہ انتظام نہ ہونے سے شہری مایوس ہو گئے ۔ہرسال بدلتے موسم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں کاسروے اورسپرے کرتی ہیں ،عوام کو بذریعہ واک اور سیمینار آگاہ کرتی نظرآتی تھیں مگر اس سال محکمہ صحت کی جانب سے سپرے اورنہ ہی کوئی آگاہی مہم چلائی گئی جس کی وجہ سے حافظ آباد میں ڈینگی کا پہلامریض رپورٹ ہوا۔ مریض رانا احسن کی رپورٹ پازیٹو ہونے پر اس کو ڈی ایچ کیوہسپتال داخل کرلیا گیا ہے تاہم وارڈ میں ٹیسٹ اورادویات کا بھی کوخاطرخواہ انتظام نہیں کیاگیا جس سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے ۔ڈینگی وارڈ میں داخل مریض نے اپنا ٹیسٹ بھی پرائیویٹ لیب سے کرایا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں