جنڈ شریف میں پنجاب کی ثقافت اکھاڑہ بیل ٹومبی کا انعقاد

جنڈ شریف میں پنجاب کی ثقافت اکھاڑہ بیل ٹومبی کا انعقاد

گلیانہ(نامہ نگار)نواحی موضع جنڈ شریف میں پنجاب کی ثقافت اکھاڑہ بیل ٹومبی کا انعقاد کیا گیا،چودھری مسعود اختر اور داؤد اختر کی طرف سے اہل علاقہ کی تفریح کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

شائقین کیلئے دکانداروں کی طرف سے مختلف قسم کے کھانوں اور مشروبات کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے ۔ضلع گجرات اور جہلم سے 65 سے زائد بیلوں کی جوڑیوں نے ایونٹ میں حصہ لیا۔زمیندار اپنے بیلوں کو دوڑانے کیلئے دودھ ،دیسی گھی اور مربہ جات کھلاتے ہیں۔اس کے علاوہ بیلوں کی باقاعدگی کے ساتھ مالش بھی کی جاتی ہے ۔چودھری مسعود اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت ہمیں اس شوق کو زندہ رکھنے کیلئے بالکل سپورٹ نہیں کرتی، ہمیں اس شوق اور مٹتی ہوئی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے ذاتی گرہ سے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر سال اپنے علاقہ مکینوں کو تفریح فراہم کی جائے اور پنجابی کلچر سے روشناس بھی کیا جائے ۔تقریب کے اختتام پر پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے زمینداروں کو نقد انعامات،ٹرافیاں اور جھنڈے بھی دئیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں