گجرات:گندم کی غیر قانونی ترسیل ، 3304تھیلے ضبط

 گجرات:گندم کی غیر قانونی ترسیل ، 3304تھیلے ضبط

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ گندم کی غیر قانونی ترسیل و ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔۔

، گزشتہ روز ضلع بھر میں کارروائی کرتے ہوئے گندم کے 3304 تھیلے ضبط کر لئے گئے ، ضبط شدہ گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کردی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 50 کلوگرام کے 600 تھیلے ،ڈنگہ سے 50 کلوگرام کے 600، لالہ موسیٰ نزد اختر ہوٹل جی ٹی روڈ پر گاڑی سے 50 کلوگرام کے 600 تھیلے اور شہباز پور پل چیک پوسٹ پر گاڑی سے 304 تھیلے ضبط کر لئے گئے ، ضبط شدہ گندم غیر قانونی طور پر دوسرے اضلاع منتقل کی جارہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کسان سرکاری مراکز پر گندم فروخت کریں، کسانوں سے 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جارہی ہے ، ضلع بھر میں گندم خریداری کا 19800 میٹرک ٹن ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع ترسیل پر پابندی عائد کی گئی ہے ، گندم کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام گندم ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں