تتلے عالی:ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل استعمال کا انکشاف

 تتلے عالی:ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل استعمال کا انکشاف

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے گلیوں،نالیوں کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔۔

 ،ٹھیکیدارکی جانب سے فی گھر18سے 20ہزار وصولی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں گلیوں، نالیوں،سیوریج پائپ لائن ،بازاروں کی تعمیرکیلئے مٹی ،بجر،ریت اور سیمنٹ مکس کرکے 6انچ موٹائی کی پی سی سی کی منظوری دی گئی جن ٹھیکے ملک اشرف اور مقصود چہل کو د ئیے گئے ۔تتلے عالی،کامونکے روڈ سے ملحقہ ابرہیم کالونی،چرچ بستی روڈفیصل کالونی ،گھمن والا،مرالی والہ،بھاکرانوالی،کوٹ بلال،مجو چک،کوٹ نثار شاہ،بیگ پور،شمسہ ڈھڈہ ودیگر علاقوں میں گلیوں ،بازاروں کی پی سی سی،نالیوں کی تعمیر،سیوریج پائپ لائن ،سوئی گیس پائپ لائن ودیگر منظور شدہ منصوبوں کیلئے مذکورہ ٹھیکیدار گھروں،دکانوں سے فی کس15سے 20ہزار روپے لے رہے ہیں ۔علاقہ مکینوں سابق ناظم شبیر احمد نمبردار،چودھری خان گادی،رانا عارف ، میاں عتیق الرحمن،تاجر رہنما عبدالرحمن گادی،حافظ ارشد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،ایکسین پبلک ہیلتھ سے ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی اور وصول کی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں