گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح آئندہ ماہ ہو گا

گوجرانوالہ موٹروے لنک  کا افتتاح آئندہ ماہ ہو گا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب، سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور۔۔

نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی کاوشیں رنگ لے آئیں،گوجرانوالہ موٹروے لنک کا اگلے ماہ افتتاح ہونے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک دیا جائے ،اس لنک سے گوجرانوالہ لاہور کا فاصلہ کم ہو جائے گا اور اس طرح گوجرانوالہ M-11سے کنیکٹ ہو گا اور مستقبل میں ہم M-2سے بھی منسلک ہو جائیں گے ،اس لنک سے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں