حافظ آباد :نالوں کی صفائی ، شہر سے کوڑا اٹھانے کاکام جاری

حافظ آباد :نالوں کی صفائی ، شہر سے کوڑا اٹھانے کاکام جاری

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عمرفارو ق وڑائچ اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حافظ آباد امتیاز علی بیگ کی ہدایت پر شہر کے مختلف۔۔

علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ مین نالوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام جاری ہے ۔ ایم سی کے سینٹری ورکرز نے چیف آفیسر قاضی قیوم عابد، سی بی اے کے چیئرمین اسحق کھوکھر اور خضر ورک کی زیر نگرانی میں جلالپورروڈ،کولوروڈ،سیم نالہ روڈ ، سرکلر روڈسمیت شہر کے دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ بڑے نالوں کی صفائی کاکام بھی شروع کر دیا تا کہ کسی بھی علاقے میں نکاسی آب کا مسئلہ پید ا نہ ہو۔میونسپل کمیٹی کی سینٹری ورکرز پر مشتمل ٹیموں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بھی صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا دیا ۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی امتیاز علی بیگ کاکہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کیلئے شہر کو دوحصوں اور 7 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں سینٹری ورکرز روزانہ صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں