منڈی بہاؤالدین:سپیشل اکنامک زون منصوبہ ، عملدرآمد پر اتفاق

منڈی بہاؤالدین:سپیشل اکنامک زون منصوبہ ، عملدرآمد پر اتفاق

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے صنعت و تجارت کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔۔

 ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے منڈی بہاؤالدین میں سپیشل اکنامک زون(انڈسٹریل سٹیٹ) کے قیام کے منصوبے پر فوری عمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ان کا کہنا تھا کہ منڈی بہاؤالدین میں سپیشل اکنامک زون کے قیام سے علاقے میں صنعتی و معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ منڈی بہاؤالدین اور اس سے ملحقہ اضلاع میں مقامی صنعت فروغ پائے گی اور نئی سرمایہ کاری آئے گی، جس سے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔اس موقع پرڈی ایس پی فاروق بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین سہیل ریاض چھینہ،ڈی او انڈسٹریز رانا محمد سعید، نمائندہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ، صدر چیمبر آف کامرس منڈی بہاؤالدین محمد حیدر رضا نقوی، صدروویمن چیمبر آف کامرس سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں