مکان خالی کرنے کے تقاضا پر کرایہ داروں کا مالک پر تشدد

مکان خالی کرنے کے تقاضا پر کرایہ داروں کا مالک پر تشدد

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)مکان کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان کی طرف سے مکان خالی کرنے کے تقاضا پر کرایہ داروں کا مالک مکان پر تشدد۔۔

، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سمبڑیال کے محلہ مغربی میں واقع محمد انور کے گھر میں خرم شہزاد بمعہ فیملی بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھے اور3 ماہ سے کرایہ دار مالک مکا ن کو کرایہ اد ا نہیں کررہے تھے جس کی وجہ سے مالک مکان نے اُن کو مکان خالی کرنے کا کہا جس پر کرایہ داروں نے طیش میں آکر مالک مکان محمد انور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے مالک مکان کی درخواست پر خاتون شائستہ ،خرم شہزاد ،عدنان ،قاسم اور2کس نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں