چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت ماہ جون کے پہلے ورکنگ ڈے پر چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔

، اور شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی 43شکایات کا دفتری اوقات ختم ہونے تک حل کر دیا گیا، ریونیو عوامی خدمت کچہری آج بھی جاری رہے گی۔ اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال نے بتایا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر نگرانی انوار کلب میں شکایات سننے کے لئے وہ خود اے سی سیالکوٹ غلام سرور کے ہمراہ موجود رہے جبکہ ڈسکہ میں اے سی محمد فیصل، سمبڑیال میں احسن ممتاز اور پسرور میں قمر محمود منج نے رجسٹریشن، انتقالات ملکیت، ڈومیسائل، معائنہ ریکارڈ، زرعی انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ، فرد اجرا اور متفرق نوعیت کی شکایات سنیں جبکہ موقع پر موجود ریونیو افسروں ، لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے افسروں ، ریونیو سٹاف کی مدد سے ان شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں