نیشنل گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے والی بہنوں کاشانداراستقبال

نیشنل گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے والی بہنوں کاشانداراستقبال

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) کوئٹہ نیشنل گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیتنے والی دونوں بہنیں خدیجہ وحید ڈار اور۔۔

شفق وحید ڈار کے آبائی شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، علاقہ مکینوں نے دونوں بہنوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ نیشنل گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں شفق وحید ڈار نے 49 کیٹیگری اور خدیجہ وحید ڈار نے 64 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے بھرپور تیاری کی تھی جس کا پھل ان کو گولڈ میڈلز جیتنے کی صورت میں مل چکا ہے وہ مستقبل میں اپنی محنت کو ایسی ہی جاری رکھیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں