سیالکوٹ:جگہ جگہ تجاوزات،چوراہوں کے وسط میں ریڑھی بانوں کا قبضہ، شہری سراپا احتجاج

سیالکوٹ:جگہ جگہ تجاوزات،چوراہوں کے وسط میں ریڑھی بانوں کا قبضہ، شہری سراپا احتجاج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) جگہ جگہ تجاوزات اور چوراہوں کے وسط میں ریڑھی بانوں کے قبضہ کیخلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے۔۔

 فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق مرکزی چوک علامہ اقبال ، مجاہد روڈ ، تحصیل بازار ، مسلم بازار ، چوک شہیداں ، بازار کاٹھیاں ، دو دروازہ ، راجہ بازار، ریلوے روڈ ، ایبٹ روڈ ، دارہ آرائیاں ، خادم علی روڈ ، عالم چوک اور پل ایک نیکاپورہ میں تجاوزات نے شہریوں کا سڑک سے گزرنا ناممکن بنا دیا ہے اورانہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔باا ثر افرادنے اپنی د کانوں کے آگے کئی کئی فٹ تک تجاوزات قائم کر لی ہیں۔ انجمن تاجراں کے عہدیداروں سے خصوصی تعلقات رکھنے والے افراد د کانوں کے آگے کئی کئی فٹ تک اپنی دوکانوں کی نمائش لگا لیتے ہیں۔ شام ہوتے ہی ریڑھی بان مصروف ترین چوراہوں میں اپنی ریڑھیاں لگا لیتے ہیں، ٹریفک جام ہوتی ہے جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک اور چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن تجاوزات ختم کروانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اوردیگر حکام سے تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں