سمبڑیال روڈ ڈسکہ پرتجاوزات کی بھرمار،ٹریفک جام معمول

سمبڑیال روڈ ڈسکہ پرتجاوزات کی بھرمار،ٹریفک جام معمول

منڈیکی گورائیہ(نا مہ نگار )سمبڑیال روڈ ڈسکہ پرتجاوزات کی بھرمار ہو گئی ، الیکٹرانکس والوں نے سامان د کانوں سے کئی کئی فٹ باہر رکھ دیا، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔

میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی عدم توجہی کے باعث بازار صوبیدار چوک تا کچہری چوک تاجروں نے سامان دوکانوں سے کئی کئی فٹ با ہر رکھاہوا ہے جس کی وجہ سے سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر ٹریفک کاجام رہنا معمول بن چکاہے ،راہ گیروں اور خواتین کو گزرنے میں شدید دشواری کاسامناکرنا پڑتا ہے ،بینکوں اور مارکیٹوں میں رش بڑھنے کی وجہ سے گزرنا محال ہوجاتا ہے بعض اوقات مریضوں کو ہسپتالوں میں لیکر جانیوالی ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنس جاتی ہیں ۔ سمبڑیال روڈڈسکہ کے مکینوں نے بتایاکہ متعدد بار میونسپل کمیٹی ڈسکہ کو تجاوزات کے متعلق آگاہ کرچکے ہیں مگر وہ ایک کان سے سن کو دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے نگران وزیراعلیٰ ’کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں