مہنگی ہو نے کے با وجود گیس کا پر یشر انتہائی کم ، صارفین پر یشان

 مہنگی ہو نے کے با وجود گیس کا پر یشر انتہائی کم ، صارفین پر یشان

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے گیس کے بلوں میں 200فیصد اضافہ کر دیا گیا لیکن روزانہ 8گھنٹے گیس فراہم کی جانے لگی جس کی وجہ سے گھریلو صارفین پریشان ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کے علاوہ 500روپے میٹر رینٹ بھی بل میں ڈالا جا رہا ہے جس گھریلو صارف کو پہلے ماہانہ بل 500روپے تک آ تا تھا اب بل 3000روپے تک آ رہا ہے لیکن دن میں گیس 8گھنٹے فراہم کی جا رہی ہے ۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کے اوقات صبح 6سے 9،دوپہر 12سے 2 اور رات 6 سے 9 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں لیکن اکثر علاقوں میں ان اوقات میں بھی گیس کا پریشر کم ہو تا ہے جس پر صارفین پریشان ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کے بلوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے وہ بھاری بل بھی ادا کر رہے ہیں لیکن اس کے باجود گیس کم اوقات کیلئے مل رہی ہے ۔ دوسری طرف سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ جو اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں ان میں مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے ،اگر کسی جگہ کم پریشر کی شکایت ہے تو ٹیمیں فوری پہنچ کر درست کرتی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں