محکموں اوربلدیاتی اداروں کے بجٹ کا عمل التواکا شکار

 محکموں اوربلدیاتی اداروں کے بجٹ کا عمل التواکا شکار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈویژن کے تمام محکموں اوربلدیاتی اداروں کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا عمل بھی التواکا شکار ہو گیا ۔۔۔

 جون کے اختتام تک تمام اداروں کے سربراہوں کو آئندہ مالی سال کیلئے سالانہ بجٹ کی تیاری کا حکم دے دیا گیا ،عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کے فنڈز کو بھی 30جون تک خرچ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ نئے مالی سال کیلئے تمام ڈویلپمنٹ اور بلدیاتی اداروں کو سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے تخمینہ جات بھی شامل کا حکم دے دیا گیا مگر سرکاری عملہ کی رخصتی اور سیاسی کشیدگی کے باعث اداروں کے بجٹ کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 25 سرکاری محکمہ جات اور35 بلدیاتی ادارے قائم تھے جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ ،گجرات اورسیالکوٹ کی کارپوریشنز ،6 اضلاع کی ضلع کونسلز اورکمیٹیاں شامل ہیں، پنجاب حکومت نے تمام بلدیاتی اداروں اور ڈویلپمنٹ محکمہ جات کو نئے مالی سال کیلئے سالانہ بجٹ تیار کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی مگر بلدیاتی اداروں کے سالانہ بجٹ کا عمل سست روی کاشکار ہے ، حکومت نے مکمل بجٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا جس پر حکومتی اداروں نے تیاریاں تیز کردیں اور 30 جون سے قبل بجٹ تیار کرکے منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو ارسال کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں