ن لیگ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس

 ن لیگ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے سابق ممبران اسمبلی حاجی مدثر قیوم ناہرا، محترمہ شازیہ فرید، محمود بشیر ورک، رانا اختر وکیل۔۔۔

 حاجی امان اﷲ وڑائچ، عبدالرئوف مغل، بلال فاروق تارڑ، طلعت منظور چیمہ اور مسلم لیگی عہدیدار وں مستنصر علی گوندل، شعیب بٹ اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے فوجی املاک کو جلایا اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی جو پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ان واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ملک دشمن ایجنٹوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ،پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے ،انتخابات میں میاں محمد نواز شریف پاکستان میں ہونگے اور پارٹی کی قیادت کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں