تعمیراتی سامان مہنگا ہونے سے 9 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں کروڑوں روپے اضافہ

تعمیراتی  سامان  مہنگا  ہونے  سے  9  ترقیاتی  منصوبوں  کی  لاگت  میں  کروڑوں  روپے  اضافہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 9 جاری ترقیاتی منصوبوں کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دی گئی ہے ۔

جس کے بعد منصوبوں کی مجمو عی لاگت 94 کروڑ ہو جائے گی۔ یہ منظوری حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں دی گئی ہے جن کا مقصد افراط زر اور تعمیراتی مٹیریل کے نرخوں میں ہونے والے اضافہ کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرؤ ف نے اجلاس کو بتایا کہ نارووال میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی چار دیواری،سٹریٹ لائٹس اور دیگر بیرونی تر قیاتی کاموں کے جاری منصوبے کی نظر ثانی شدہ لاگت 8 کروڑ30 لاکھ ہو جائے گی۔ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے تحت ڈسکہ اور مختلف یونین کونسلوں میں سیوریج، ڈرینج، ٹف ٹائلز، پی سی سی گلیوں کا تعمیر سمیت دیگر 5 منصوبوں پر مجمو عی طورپر 64 کروڑ 68 لاکھ لاگت آئے گی جبکہ گوجرانوالہ کے 3 منصوبوں پر 21 کروڑ سے زائد کے اخراجات ہو ں گے ۔ کمشنر نے کہا کہ فنڈز کے استعمال کو شفاف بنایا جا ئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں