سیالکوٹ ، کامونکے :ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ ، کامونکے :ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ، سمبڑیال، کامونکے (نمائند گان دنیا) ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہو گئے ۔

تھانہ کینٹ کے علاقہ بھیڈپلی پر ویگن نے پیدل سڑک کراس کرنیوالے نوجوان سجاول حسین کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور ویگن سمیت فرار ہو گیا۔ کامونکے کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں12سالہ حسیب اور 16 سالہ حسنین موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے جارہے تھے کہ پاک ٹاؤن یوٹرن پر عقب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں حسیب موقع پر چل بساجبکہ حسنین شدید زخمی ہوگیا۔ سیالکوٹ وزیرآبا د روڈ پر سمبڑیال پولیس سٹیشن کے سامنے کار اورموٹر سائیکل رکشہ ٹکرا گئے ، حادثے میں رکشہ سوار 30سالہ وقاص ،50سالہ ارشاد بی بی ،45سالہ خالد ہ پروین ، نسرین بی بی ، 42سالہ عارفہ زخمی ہوگئیں ، ریسکیو1122 کے عملہ نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔کامونکے کے علاقہ ٹبہ محمد نگر کا وقاص ایڈووکیٹ موٹر سائیکل پر اویس اور جاوید کے ہمراہ گوجرانوالہ سے واپس آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ موڑ ایمن آباد کے نزدیک کار سوار 4 افراد نے تعاقب کرکے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں تینوں شدید زخمی ہوگئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں