وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے قوم کے ماتھے کاجھومر:علماکرام

 وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے  قوم کے ماتھے کاجھومر:علماکرام

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ممبران ضلعی و سٹی امن کمیٹی سفیر امن قاری محمد سلیم زاہد، علامہ خالد حسن مجددی، صاحبزادہ محمد داؤد رضوی۔۔۔

 علامہ محمد حنیف چشتی، محمد سعید احمد صدیقی، مفتی شعبان القادری، علامہ محمد اکبر نقشبندی، قاری حفیظ نقشبندی ، صاحبزادہ نعمان صدیقی ، علامہ ضیاء المرتضیٰ چشتی، صاحبزادہ محمد احمد نورانی، و دیگر نے چودھری عدیل عارف مہر کی رہائش گاہ پر استقبالیہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں