پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج نائلہ ریاض بٹ کی کتاب کی تقریب رونمائی

 پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج نائلہ ریاض  بٹ کی کتاب کی تقریب رونمائی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج نائلہ ریاض بٹ کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی شبیر بٹ نے کہاکہ اچھی تحریراورآپکے جذبات کی ترجمانی ہو تو لوگ اب بھی کتابیں پڑھتے ہیں، نائلہ بٹ نے اپنی کتاب ککراں اتے بور میں ہر طبقہ کی ترجمانی کی ہے ، انکی جڑیں اپنی مٹی میں بہت گہری ہیں اورحقیقت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔ اس کتاب میں حمد، نعت، منقبت کے ساتھ غزلیں، نظمیں۔ٹپے ماہیے اور مزاحیہ کلام بھی پیش کیا ہے انکی یہ کاوش شہر گوجرانوالہ میں ایک خوش گوار اضافہ اور ادب کے لئے نیک شگون ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں کتاب کی مکھ وکھالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نائلہ ریاض بٹ نے حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا،بعد ازاں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں