وزیرآباد:پی ٹی آئی رہنما سیٹھ شہباز ن لیگ میں شامل

وزیرآباد:پی ٹی آئی رہنما سیٹھ شہباز ن لیگ میں شامل

وزیرآباد(نامہ نگار)پی ٹی آئی رہنما نے درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر لی، سیٹھ شہبازمنہاس کے ڈیر ے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ش

 وزیرآباد(نا مہ نگار)پی ٹی آئی رہنما نے درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر لی، سیٹھ شہبازمنہاس کے ڈیر ے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،صوبائی رہنما امتیاز اظہر باگڑی،مختار وڑائچ،منشا چیئرمین ودیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آ ئی نے بد اخلاقی کا کلچر پروان چڑھایا ،وہ سوشل میڈیا کا وائرس ہے ،شہدا کی یاد گاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جاسکتا ہے ، اس کا سیاست میں رہناملک وقوم کے لئے نقصان دہ ہے اور ثابت کردیا کہ وہ بیرونی ایجنٹ ہے اور ملکی اداروں کوکمزور کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے ۔9مئی کا واقعہ باشعور لو گوں کی پی ٹی آئی سے نفرت کا باعث بنا ، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے ،پی ٹی آئی کبھی سیاسی جماعت نہیں رہی یہ خانہ بدوشوں کی جماعت تھی۔عمران نیازی کے ساتھ جو ہورہا ہے مکافات عمل ہے ۔ امتیاز اظہر باگڑی نے کہا کہ آنیوالا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ،جلد وطن عزیز بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجا ئے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں