منڈی بہاؤ الدین:جناح پبلک سکول کے اساتذہ میں تعریفی اسنا د تقسیم

منڈی بہاؤ الدین:جناح پبلک سکول  کے اساتذہ میں تعریفی اسنا د تقسیم

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں بہترین کارکردگی پر اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔۔

،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ تھے ۔تقریب میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران، پرنسپل کرنل (ر)عطا الرحمٰن، ٹیچرز، طلبہ و طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بچوں نے ٹیبلوز، ملی نغمے اور ثقافتی رقص پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں