پنڈی بھٹیاں :ماحو لیات کے عالمی دن پر سیمینار اور آ گاہی وا ک

 پنڈی بھٹیاں :ماحو لیات کے  عالمی دن پر سیمینار اور آ گاہی وا ک

پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر ساجد محمو د چوہان،ڈائریکٹر جنرل ملک ظہیر احمداور۔۔

ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ کی ہدایت پر حافظ آباد میں ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا۔ کریسنٹ باہو مان ملز پنڈی بھٹیاں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نویدا حمد کی زیر صدارت سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نویداحمد کاکہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہنے کیلئے شجرکاری پر بھر پور توجہ دینا ہو گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں