سیالکوٹ میں پٹرول پمپس پر پیمانے کم ہونے کا انکشاف

 سیالکوٹ میں پٹرول پمپس پر پیمانے کم ہونے کا انکشاف

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث پٹرول پمپس پر پیمانے کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔

، پیمانہ کم ہونے کی وجہ سے پٹرول پمپ ملازمین مختلف بہانے بنا کر بوتل میں پٹرول ڈالنے اور پیمانہ چیک کرانے سے انکار کردیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہر کاریگر مشینوں کی سیٹنگ او ر آر پی ایم کو تبدیل کردیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کم پیمانے والے پٹرول پمپس پر ایک مشین کا پیمانہ درست رکھا جاتا ہے اور بوتلوں میں پٹرول ڈالنے یا پیمانہ چیک کرانے کیلئے اسی مشین کا استعمال کیا جاتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں