افتخار بٹ صدر پر یس کلب وزیر آ باد ،کاشف محمود سینئر نائب صدر منتخب

افتخار بٹ صدر پر یس کلب وزیر  آ باد ،کاشف محمود سینئر نائب صدر منتخب

وزیرآباد(نامہ نگار)افتخار احمد بٹ پر یس کلب وزیر آ باد کے صدر،کاشف محمود خان سینئر نائب صدر اور ضمیر کاظمی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

 الیکشن بورڈ کے سربراہ صابر حسین بٹ، حکیم رفعت نسیم اور شیخ صلاح الدین نے جنرل باڈی اجلاس میں شرکا کی رائے لی ،ارکان نے متفقہ طور پر عہدیداروں کا انتخاب کر لیا۔ دیگر عہدیدار وں میں شیخ صلاح الدین سینئر نائب صد ر جبکہ سیف اللہ بٹ،امانت علی اور زاہد ہاشمی کا بطور نائب صدر انتخاب کیا گیا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کیلئے فیصل رضا، جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد علی اور مبشر علی منتخب ہوئے ،فنانس سیکرٹری سید رضا سلطان،سیکرٹری اطلاعات جبران بٹ، آفس سیکرٹری کیلئے ذوالفقار کا چنائوکیا گیا۔ مجلس عاملہ کیلئے بابو حامد منظور،چیئرمین نیئر عالم،رانا شبیر،حاجی سلطان،اعجاز قمر اور خواجہ وقار کو منتخب کیا گیا۔ پریس فوٹو گرافر صوفی محمد اشرف نثار صدر فوٹو جرنلسٹ منتخب ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں