نوشہرہ ورکاں:گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کا رروائی

نوشہرہ ورکاں:گندم کے ذخیرہ  اندوزوں کیخلاف کا رروائی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری انسانی زندگی اور معیشت کیلئے بھیانک اور قبیح فعل ہے۔

 ایسے عناصر کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گندم کی سرکاری خریداری کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائیگا ،اس لئے ذخیرہ اندوز گندم فوری طور پر سرکاری گودام میں منتقل کر دیں۔ انہوں نے پٹرول پمپ مالکان کو وارننگ دی کہ غیر معیاری تیل کی فروخت، پیمانوں میں کمی بیشی اور گراں فروشی کرنیوالوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں