حافظ آباد:کارنے 4 افراد کوروند دیا،ایک جاں بحق

 حافظ آباد:کارنے 4 افراد کوروند دیا،ایک جاں بحق

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ہیڈ قادرآباد کے قریب شوخیاں بکھیرتے 4 افراد نے گاڑی نوجوانوں پر چڑھادی جس سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

گوجرانوالہ سے ہیڈ قادرآباد بیراج پر سیر سپاٹے کیلئے آئے رئیس زادے گاڑی میں بیٹھ کر شوخیاں بکھیررہے تھے کہ اسی اثنا میں انہوں نے گاڑی رنمل شریف کے رہائشی دلبر اور کوٹ سلیم کے محمدحمزہ پر چڑھادی جس کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال لیجایا گیا لیکن دلبر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں