سرور کائنات کا یوم ولادت منانے کیلئے تیاریوں کا آ غاز

سرور کائنات کا یوم ولادت منانے کیلئے تیاریوں کا آ غاز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سرور کائنات کے یوم ولادت کو بھرپور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹس میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں، صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے زیراہتمام تنظیمات اہل سنت کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ قایدین تنظیمات اہل سنت علامہ صاحبزادہ پیر محمد دا ئود رضوی ،علامہ پیر خالد حسن مجددی ،مولانا اکبرنقشبندی، زاہد حبیب قادری، حاجی یعقوب چشتی، حافظ رفیق قادری،مولانا شبیر احمد صدیقی، مہر عدیل عارف ،چودھری محمداقبال ہنجرا ،وحیدالحق ہاشمی ایڈووکیٹ،صاحبزادہ حافظ محمدحسان رضاقادری نے کہا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی اطاعت مصطفوی ؐمیں ہے ،معاشرے میں برائیوں کے خاتمہ اور امن و سلامتی، فلاح بہبود خدمت انسانیت کیلئے تنظیمات اہل سنت کے قائدین وکارکن بھی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیلئے حاضر ہیں، آمد مصطفی کا مقصد امن وسلامتی اخوت بھائی چارہ اور رواداری ہے جس کو اپنا کر ہم معاشرے کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں