منڈی بہائوالدین:تاجروں کو تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم

منڈی بہائوالدین:تاجروں کو تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شہر بھر میں جاری صفائی ستھرائی، سڑکوں کے پیچ ورک اور تجاوزات کے خاتمے کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے شہر میں صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بازاروں ،گلی محلوں اورنالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ گندگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ شہربھر میں صفائی ستھرائی کیلئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ ، ملبے کے ڈھیر اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہریوں کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے بہتر پر فارمنس دکھانے میں کامیاب ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے تاجروں ، دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے ملاقات کی اور انہیں عارضی تجاوزات فوری ختم کرنے اور انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں