نوشہرہ ورکاں میں فری میڈیکل کیمپ،700 مریضوں کا معائنہ

نوشہرہ ورکاں میں فری میڈیکل  کیمپ،700 مریضوں کا معائنہ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )شیخ عبداللہ ویلفیئر ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران 700کے قریب مریضوں کا مفت علاج اورٹیسٹ کئے گئے ۔

کیمپ صبح9بجے شروع ہو کر دوپہر2بجے تک جاری رہا، سکن سپیشلٹ ڈاکٹر محمد حسین ، ڈاکٹر عائشہ مٹو ، ڈاکٹر علی اعجاز ، فزیو تھراپی سپیشلسٹ ڈاکٹر سفینہ ناصر ، ماہر غذائیت ڈاکٹر حنسہ یاسین ورک ، الٹر سائونڈ سپیشلسٹ مس ماہ نور خدیجہ ، گائنی ڈاکٹر رابعہ نے مریضوں کا چیک اپ کیا، مریضوں کے شوگر ، خون کی کمی ہیپاٹائٹس بی اور سی ،یورک ایسڈ کے فری ٹیسٹ کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں