گیپکو کے عالم چوک دفترمیں کھلی کچہری ، شکایات کے انبار

گیپکو کے عالم چوک دفترمیں کھلی کچہری ، شکایات کے انبار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو کے عالم چوک دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد ،خواتین کی بڑی تعداد نے بھاری بل بھجوانے کی شکایات کے انبار لگادیئے ، ایس ای سٹی سرکل اشرف علی نے کھلی کچہری میں آنیوالے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کو حل کرنا اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہوئے جلد حل کروانے کی یقین دہانی کر وائی ۔

 کھلی کچہری میں موجود امید وار سابقہ ایم پی اے ناصر وڑائچ نے بھی اپنے علاقہ کے واپڈا کے متعلق مسائل پیش کئے جس پر ایس ای سٹی نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے انہیں حل کر وانے کی ہدایات جار ی کر دیں ۔ 5ماہ قبل شہری عابد بٹ کی لائن سپر نٹنڈنٹ راشد سعید کیخلاف دی گئی درخواست بھی ایس ای سٹی کو پیش کی گئی جس میں شہری نے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے ایس ای سٹی کو بتلایا کہ مذکورہ لائن سپرنٹنڈنٹ عرصہ دراز سے فیکٹری مالکان سے بھاری رشوت کے عوض انہیں لائٹ چوری کروانے کی پشت پناہی کررہا ہے ایسے افسروں کو فی الفور محکمہ سے بر خاست کیا جائے اور کسی ایماندار افسر کو تعینات کیا جائے جس پر ایس ای سٹی نے درخواست کو انکوائری کیلئے مارک کر کے شہری کو یقین دہانی کر وائی کہ اگر میرے محکمے کا کوئی بھی افسربجلی چوری میں ملوث پایا گیا تواس کیخلاف قانونی کاررواے ء کرتے ہوئے محکمہ سے فارغ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں