راہوالی:ڈی سی کالونی سوسائٹی کے نومنتخب نائب صدر کے گھر سانپ نکل آ یا ، لوگوں نے ماردیا

راہوالی:ڈی سی کالونی سوسائٹی  کے نومنتخب نائب صدر کے گھر  سانپ نکل آ یا ، لوگوں نے ماردیا

راہوالی (نامہ نگار)ڈی سی کالونی سوسائٹی کے نومنتخب نائب صدر چودھر ی عامر یعقوب وڑائچ کی کوٹھی کے لان سے ڈیڑھ فٹ لمبا سانپ نکل آ یا۔۔

، نومنتخب نائب صدر کو مبارکباد دینے آئے لوگوں نے ہلاک کردیا ۔مبارکباد دینے آئے ہوئے ان کے دوست احباب جب واپس جانے لگے تو مین گیٹ کے قریب لان میں سانپ نظر آگیا جسے دیکھتے ہی لوگ خوف زدہ ہوگئے جبکہ ان میں سے دو افرادنے سانپ کو اینٹیں اور ڈنڈے سے ہلاک کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں