وزیر اعلیٰ کے ڈپٹی سیکرٹری علی اکبر بھنڈر کا دورہ حا فظ آ باد

وزیر اعلیٰ کے ڈپٹی سیکرٹری علی اکبر بھنڈر کا دورہ حا فظ آ باد

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ڈپٹی سیکرٹری علی اکبر بھنڈر نے حافظ آباد کا دورہ کیا۔۔

 جہاں انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال ، یونیورسٹی آف حافظ آباد کی سائٹ کا دورہ کر تے ہوئے وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی سیکرٹری نے ونیکے تارڑ کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ، آر ایچ سی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کا بھی دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عمرفار و ق وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصورعباس اور دیگر افسر انکے ہمراہ تھے ۔ نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے میگا ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کے موقعہ پر محکمہ بلڈنگز کے افسروں نے انہیں دونوں بڑے منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں بتایا کہ یہ دونوں بڑے منصوبہ جات حافظ آباد کی تاریخ کے بڑے منصوبے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر ، معیاری اور جدید سہولیات میسر آسکیں گی ۔بعد ازاں ڈپٹی سیکرٹری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کا بھی دورہ کیا ۔ ڈپٹی سیکرٹری علی اکبر بھنڈر نے ونیکے تارڑ کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول اورگورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکولوں میں تعلیمی صورتحال اور سکولوں میں درس و تدریس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں