تتلے عالی لیڈیز پارک نشہ بازوں کی آماجگاہ بن گیا

 تتلے عالی لیڈیز پارک نشہ بازوں کی آماجگاہ بن گیا

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی لیڈیز پارک نشہ بازوں کی آماجگاہ بن گیا،دروازے ،شیشے ٹوٹ گئے ،قیمتی سامان چوری ہوگیا۔

 پنجاب حکومت نے سیروتفریح اور کھیلوں کیلئے کامونکے روڈ پر2017میں کروڑو ں روپے کی لاگت سے 90کنال اراضی پر لیڈیز پارک،کرکٹ،فٹ بال کیلئے گراؤنڈ جبکہ ان ڈور گیمز کیلئے سپورٹس کمپلیکس کی عمارت تعمیر کرائی لیکن محکمانہ ملی بھگت سے پارک و گراؤنڈ نشہ بازوں کی آماجگاہ بن گئی ۔نشہ بازوں اور آوارہ لوگوں نے پارک اورگراؤنڈ میں شائقین کے بیٹھنے کیلئے درجنوں کرسیاں ،عمارت کے دروازے ،کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے جبکہ پارک وگراؤنڈ سے گھاس کاٹنے والی مشین،بجلی کی موٹرودیگر سامان غائب ہوگیا ۔سپورٹس کمپلیکس سے درجنوں پنکھے ودیگر سامان چوری ہوگیا ہے لیکن ابھی تک مقدمہ بھی درج نہیں کرایا گیا ۔اس ضمن میں روزنامہ دنیا کے رابطہ کرنے پر تحصیل سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ سامان چوری ہونے کی درخواست تھانے میں دے دی ہے لیکن پولیس مقدمہ نہیں کر رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں